598

پنجاب کے رسم رواج

بہت افسوس کے ساتھ یہ تحریر لکھ رہی ہوں ۔آج کل حقیقی زندگی یا سوشل میڈیا خاص طور پہ فیسبک پہ اگر کوئی بھی بہن بھائی یا کوئی بزرگ بھی غلطی سے ملک کے کسی بھی حصے خاص طور پہ پنجاب کی روایات سے ملتی جلتی کوئی کوئی پوسٹ یا پنجاب کی روایات کی حمایت کردے۔ اس ہزارہ میں بہت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ میرا ان سے سوال یہ  ہے۔ کہ ہزار وال یا پنجابی سے پہلے ہم کیا ہیں ۔ جواب سب کا ایک ہی ہو گا ۔ ہم  مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ لوگ دوسرے ملکوں خاص طور پہ بھارت اور ترکی کی روایات کو اپنی حقیقی زندگی میں خاص طور پہ شادی بیاہ کی رسموں میں اپناتے نظر آتے۔۔ لیکن اپنے ہی ملک کے دوسرے کسی حصے کی روایات کو اپنائے یا حمایت  پہ ہزارےوال آپے سے باہر کیوں ہو جاتے۔ ہم مسلمان پھر پاکستانی ہیں۔ اور اس میں کوئی حرج نہیں کہ ہم ملک کے کسی بھی حصے کی روایات کو اپنائیں یا حمایت کریں ۔جو بھی  ہمارے معاشرے اور اقدار کے مطابق ہوں ۔ غور کریں  تو ہم سب کی روایت اور رہن سہن ایک ہی  جیسا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں