81

ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کمشنرز ڈپٹی کمشنرز کی منظوری سے ٹی ایم او آفیسرز جاری کریگا

صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا بل منظور کر لیا۔تحصیل سطح پر تمام اختیارات اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنر کے پاس ہونگے۔ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کمشنرز ڈپٹی کمشنرز کی منظوری سے ٹی ایم او آفیسرز جاری کریگا۔مراسلہ تمام بلدیاتی محکموں کو ارسال کر دیا گیا.جس میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کونسل کے ماتحت اداروں کا پرسنل اکاؤنٹنگ آفیسر ہوگا۔ٹی ایم او تحصیل سطح کے تمام امور میں اسسٹنٹ کمشنر کو جواب دہ ہو گا. خیبرپختونخوا سٹی و تحصیل رولز اف بزنس محکمہ قانون نے منظور کرکے محکمہ بلدیہ بھیج دیا۔جس میں سکیل ایک سے سولہ تک ملازمین کے اختیارات ٹی ایم او کے پاس ہونگے۔اسسٹنٹ کمیشنر کو تحصیل کونسل کے ماتحت تمام اداروں کا چیف رپورٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمیشنر تحصیل چیئرمین کی کارکردگی پر نظر رکھے گا اور بر وقت صوبائی حکومت کو تحصیل چیئرمین کی کارکردگی پر ریورٹ دیگا.علاوہ ازیں تمام ترقیاتی فنڈز کا استعمال ٹی ایم او کریگا اور تحصیل کونسل کے چیئرمین کے ناجائز کام پر ریجنل آفیسر کو رپورٹ کریگا۔ تحصیل چیئرمین یا مئیر ٹی ایم او کے اجازت کے بغیر کسی کام میں خود مختار نہیں ہوگا ٹی ایم او اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے مشاورت کے بعد قدم اٹھائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں