وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے انتخابات پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی ترجمان کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کی گئی غلطیاں نہ دہرانےکی ہدایت کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان پارٹی امیدواروں کے ٹکٹس کا خود جائزہ لےکر فیصلہ کریں گے۔
مخالف جماعتوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے، پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی پارٹی ہے،جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی پارٹی