117

ہزارہ ایکسپریس کو اپ گریڈ کرنے کے بعد گزشتہ روز پہلی اے سی کوچ کا آغاز کردیا گیا

حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو اپ گریڈ کرنے کے بعد گزشتہ روز پہلی اے سی کوچ کا آغاز کردیا گیا حویلیاں ریلوے اسٹیشن ماسٹر حقنواز خان نے باقاعدہ فتیہ کاٹ کر اور دعا کر کے افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہزارہ بھر کے عوامی حلقوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے ساتھ اے۔سی کوچ لگا کر باقاعدہ سروس کا آغاز کیا گیا اس موقع پر حویلیاں ریلوے اسٹیشن پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ہزارہ ایکسپریس کو جھنڈیاں لگا کر اور پھول لگا کر خوبصورت انداز میں سجایا گیا اس کا افتتاح حویلیاں ریلوے اسٹیشن ماسٹر حقنواز خان اور دیگر افسران نے کیا حقنواز خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا ہزارہ ڈویژن کے عوام کا جو آج پورا ہوگیا ہے اے۔سی کوچ اس سے پہلے ہزارہ ایکسپریس کے ساتھ نہیں تھی اب آج سے اسے اس کے ساتھ عوام کی سہولت کی خاطر منسلک کیا جا رہا ہے اور عوام اس سے مستفید ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں