70

ایم اے حویلیاں کا حویلیاں بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن.

ٹی ایم اے حویلیاں و حویلیاں پولیس
حویلیاں بازار میں تمام عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن.
آپریشن میں حویلیاں بازار میں جگہ جگہ لگی عارضی ریڑھیوں، پختہ کیبنز کو اکھاڑ کر ختم کر دیا گیا.
یاد رہے ٹی ایم اے حویلیاں کی جانب سے متعدد بار تجاوزات مافیا کو نوٹسسز جاری کیے جانے کے باوجود بھی کوئی بہتری دیکھنے کو نہیں ملی جس پر آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور ٹی ایم اے حویلیاں نے پولیس کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کر کے تمام عارضی تجاوزات کا حویلیاں شہر سے صفایا کر دیا.

دوسری طرف رہڑھی بان اور تھڑہ فروش سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے حق حلال کی روزی روٹی کماتے ہیں سرکاری اداروں کا سارا نزلہ ہم پر ہی کیوں گرتا ہے کیا غریب کو اس ملک میں حلال کی روزی روٹی کمانے کا کوئی حق نہیں پختہ تجاوزات کے خلاف تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے کبھی آپریشن نہیں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں