305

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ مطالعہ پاکستان کی گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ مطالعہ پاکستان کی گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کی ، جبکہ سیکرٹری ایچ او ڈی شعبہ مطالعہ پاکستان ڈاکٹر محمد رضوان نے ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں ایم فل پی ایچ ڈی شعبہ مطالعہ پاکستان کے تحقیقی موضوعات کا جائزہ لیا گیا ، شعبہ مطالعہ پاکستان کے ایم فل پی ایچ ڈی کے طلبہ نے اپنے اپنے مقالہ جات کے حوالے سے ممبران کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جواب بھی دئیے ، اور اپنے مقالہ جات کا دفاع کیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ سپروائزر کو چاہیے کہ وہ طلبہ کو ایسے موضوعات کی طرف لیکر جائیں کہ انکی تحقیق سے نہ صرف پاکستان بلکہ بنی نوح انسان کو بھی فوائد ملنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو، انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وطالبات صلاحیتوں میں کسی بھی طور ملک کی دیگر جامعات سے پیچھے نہیں ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم انہیں بہتر انداز میں رہنمائی کرتے ہوئے انکے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں ، انہوں نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی میری ترجیحات ہیں ، میرے لئے یہ با ت انتہائی اطمینان بخش ہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی میں تعلیمی وتحقیقی سرگرمیاں دن دگنی اور رات چکنی فروغ پار ہی ہیں، انہوں نے میٹنگ میں شرکت کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں