322

ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن کے کئی ہومیو کالجوں کے طلباء و طالبات میں جعلی ہومیو ڈپلومے اور ڈگریاں کھلے عام فروخت کئے جا رہے ہیں

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہزارہ ڈویژن کے کئی ہومیو کالجوں کے طلباء و طالبات میں جعلی ہومیو ڈپلومے اور ڈگریاں کھلے عام فروخت کئے جا رہے ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق2001سے لیکر2011تک درجنوں کی تعداد میں طلباء و طالبا ت کو جعلی ڈپلومے جاری کئے گئے ہومیو کونسل میں طلباء و طالبات کی رجسٹریشن جو کہ متعقلہ کالج کرواتا ہے اس بارے مین طالب علم کو رجسٹریشن کارڈ جاری کیا جاتا ہے اسکو انرولمنٹ کہا جاتا ہے جس کی بناء پر طلباء و طالبات اپنے چار سالہ ڈپلومہ کو مکمل کرتے ہیں ہومیو کالجوں میں اپمی مرضی سے طلبا و طالبات بھاری فیسں وصول کی جاتی ہے جبکہ ہومیو کونسل کو پتہ تک نہیں ہوتا ہے مگر متعلقہ ہومیو کالج اپنے طور پر جعلی تیار کی جانے والی انرولمنٹ جاری کرنے پر بھی بھاری رقم وصول کرتے ہیں اس سے متعلق طلباء و طالبات چار سالہ امتحان بھی باقاعدگی سے دیتے ہیں اس کے بعد جب ڈپمولے نہ آئے تو کونسل سے پتہ کروایا جائے تو معلوم ہوا کہ کونسل کے پاس اس کے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں ہے اس میں ایک اعتراض یہ ہے کہ میٹرک سائنس والوں کواجازت دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں