433

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پہلا کنونشن 12جولائی بروز جمعرات منعقد ہو رہا ہے

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پہلا کنونشن 12جولائی بروز جمعرات منعقد ہو رہا ہے ، جبکہ فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی ، کانووکیشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے اپنا اپنا کام مکمل کرلیا ہے، کیمپس کی تزئین وآرائش کام بھی مکمل کرلیاگیا ہے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد علی نے بتایا ڈگری کے اہل طلباء وطالبات کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے آج فل ڈریس ریہرسل ہورہی ہے واضح رہے کہ یہ کانووکیشن ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پہلا کانووکیشن ہے اور وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخارا حمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے طلباء وطالبات مزید معلومات کیلئے دفتری اوقات کار میں فون نمبر 0992-811721-23, 0992-811731یا کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد علی کے موبائل نمبر0333-8758875پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں