484

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو خوبصورت بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں اندرونی سڑکوں کو بہتر بنانے کیلئے تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو خوبصورت بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں اندرونی سڑکوں کو بہتر بنانے کیلئے تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اس کے علاوہ رہائشی ہاسٹل کے اندرونی کچن و واش رومز پر بھی کام شروع ہے تا کہ ہاسپٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹرز ، نرسنگ سٹاف و دیگر عملے کو رہائشی سہولیات بہتر انداز میں میسر آ سکیں گزشتہ روز چیئرمین بورڈ میجر جنرل(ر)آصف علی خان نے ہسپتال و کالج میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے اپنے دورے میں مدر اور چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا اور دیگر ضروری مسائل حل کرنے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر خیال الرحمن نے بتایا کہ ویٹنگ ایریا کی تعمیر کا کام جاری ہے جس میں مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کے لئے واش رومز اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی بحریہ دستر خواں کی توسیع کے سلسلے میں بھی انہیں مجوزہ جگہ کا معائنہ کرایا گیا جہاں پر مریضوں کے لواحقین اور طلباء و طالبات کے لئے مفت کھانا مہیا کیا جائے گا چیئرمین بورڈ نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال کو تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے تا کہ مریض ذہنی تناؤ کا شکار نہ ہوں زیر تعمیر ڈینٹل کالج کی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تا کہ ضرورت کے مطابق طلباء کو سہولیات مہیا کی جا سکیں چیئرمین بورڈ نے زیر تعمیر ایمرجنسی آپریشن تھیٹر بلاک کا بھی معائنہ کیا اور انہوں نے متعلقہ حکام کو آپریشن تھیٹرز پر کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں انہوں نے کہا کہ آپریشن تھیٹرز کی تزئیں و آرائش بین الاقوامی طرز پر کی جائیں انفکیشن فری او ٹی بنائی جائیں پرانے طرز کے آٹو کلیو کی جگہ CSSDسسٹم لگایا جائے ریموٹ کنٹرول الیکٹرانک او ٹی و جدید انستھزیا مشینیں لگائی جائیں چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ادارے کی مالی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لئے فارمیسی اور ٹک شاپ جیسی خوبصورت سٹرکچر بھی بنائے جائیں تا کہ ہسپتال کی سہولیات میں اضافہ ہو اور آمدن میں سے مریضوں کو جدید سہولیات مہیا کیں جائیں چیئرمین بورڈ نے موجودہ انتظامیہ بالخصوص ہاسپٹل ڈائریکٹر کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں