623

آئیڈل پاکستان کے تحت کلین ایند گرین پاکستان مہم کا آغاز سجیکوٹ آبشار سے شروع کر دیا گیا

حویلیاں(نثار احمد) آئیڈل پاکستان کے تحت کلین ایند گرین پاکستان مہم کا آغاز سجیکوٹ آبشار سے شروع کر دیا گیا ،تنظیم کے درجنوں رضاکاروں نے اپنی مددآپ کے تحت سجیکوٹ آبشار کے اردگرد صفائی کی اور ایک ہزار پودے لگائے ،آئیڈل پاکستان عوام میں صفائی اور شجرکاری کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے گی آئیڈل پاکستان کے جنرل سیکرٹری سردار یاسرنے مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈل پاکستان تنظیم کا مقصد پاکستان کو کلین اور گرین بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی خوبصورتی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہمارے پہاڑ سوکھے ہوں گے ہمیں اپنے پہاڑوں کو سرسبز بنانا ہو گا سردار یاسر نے کہا کہ آئیڈل پاکستان تنظیم پاکستان کے ہر شہری کو اپنے ماحول کی صفائی اور شجر کاری کی ترغیب دے گی اور ہر علاقے میں سکول کے طلباءسمیت نوجوانوں اور مقامی آبادی کو اس مہم میں شامل کرے گی سردار یاسر نے کہا کہ سجیکوٹ آبشار ہمارے علاقے کا سیاحتی مقام ہے اگر حکومت اور اس کے ادارے اس پر توجہ دیں تو یہ علاقہ ہر لحاظ سے ترقی کر سکتا ہے آئیڈل پاکستان کی اس تقریب میں تنظیم کے رضاکاروں نے آبشار کی صفائی کے ساتھ ارد گرد علاقے میں ایک ہزار سے زائد پودے بھی لگائے جس پر علاقہ عمائدین نے تنظیم کے کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں