292

پاکستانی اساتذہ اور طلباء پر مشتمل گیارہ رکنی وفد انٹرنیشنل سکول سمر پروگرام 2018ء میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگیا

پاکستانی اساتذہ اور طلباء پر مشتمل گیارہ رکنی وفد انٹرنیشنل سکول سمر پروگرام 2018ء میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگیا وفد کی سربراہی ماڈرن ایج کے پرنسپل واحد سراج کررہے ہیں منتظمین کے مطابق ملائیشیا جانے والے وفد میں ماڈرن کالج ایبٹ آباد کے چھ ، جناح بیسک سکول اینڈ کالج کے تین جبکہ کپس(KIPS)کالج لاہور اور ڈی جی خان کالج کا ایک ایک رکن شامل ہے سمر پروگرام میں سائنس، انجینئرنگ اور بین الاقوامی تجارت کے موضوعات پر تربیتی ورکشاپس منعقد ہوں گی اس ضمن میں واحد سراج اور منبینہ میرسمیت متعدد ماہرین تعلیم شرکاء کو متعلقہ موضوعات پر لیکچر دیں گے ذرائع کے مطابق پروگرام 8اگست سے 14اگست تک جاری رہے گا اس پروگرام کا بنیادی مقصد سائنس اور انجینئرنگ کے میدان میں پیدا ہونیوالی انقلابی تبدیلیوں اور زندگی میں ان کے عملی نفاذ پر تعمیری مباحثے کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں