468

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے گئے

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے گئے جنہیں مریضوں اور عوام میں پذیرائی ملی ہے اس موقع پر ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی تھیں عید کے دنوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہسپتال کا ایمرجنسی سٹاف عید کے تینوں دن حاضر رہا ۔ عید کی تعطیلات کے دوران ہسپتال کے انتظامی امور کے لئے خصوصی طور پر تین شفٹوں میں سینئرڈاکٹرزڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز تعینات کئے گئے جنہوں نے عید کے دنوں میں ہسپتال کے تمام انتظامی امور کی نگرانی باخوبی سر انجام دی عید کی تعطیلات کے دوران تقریبا7000 مریضوں کا علاج و معائنہ کیا گیا ایمرجنسی میں 4000مریض اور او پی ڈی میں 3000مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اس کے علاوہ 900مریضوں کو مختلف وارڈز میں داخل بھی کیا گیا ۔ عید کے دنوں میں تقریبا 161آپریشن کئے گئے-عید کے دنوں میں ہسپتال کے اندر 94بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ اس کے علاوہ ، 186سی ٹی سکین اور128مریضوں کے ڈائیلاسسز کئے گئے ۔اس کے علاوہ ایمرجنسی وارڈ اور شام کی او پی ڈی کے لئے بھی ڈاکٹرز ، نرسسز اور دیگرسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہا ۔عید کے دنوں میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا عید کے تینوں دنوں میں ڈاکٹرز ، نرسیں ، پیرامیڈیکس ، ٹیکنیکل ، کلاس فور ، سیکورٹی گارڈز اور صفائی والا عملہ اپنے فرائض سر انجام دیتا رہا ۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر اور انتظامیہ نے اس تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو عید کے دنوں میں بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید منانے کے بجائے ہسپتال میں مریضوں کی خدمت میں مصروف رہے ہیں –

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں