419

جدید سائنسی علوم پر دسترس ہی اس ملک کو معاشی مسائل سمیت دیگر مسائل سے نکال سکتی ہے. جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا

ایبٹ آباد(ھزارہ اپڈیٹ) جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا نے کہا ہے کہ جدید اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ذریعے ہی ہم اقوام عالم میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں دنیا میں اس وقت ٹیکنالوجی کے ذریعے قومیں ترقی کی منازل طے کر چکی ہیں مگر ہم ابھی تک اقوام عالم کی اس دوڑ میں شامل بھی نہیں ہو سکے جدید سائنسی علوم پر دسترس ہی اس ملک کو معاشی مسائل سمیت دیگر مسائل سے نکال سکتی ہے ان خیالات کا اطہار انہوں نے پیر کے روز یونیورسٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں اور نئے سال کے آغاز کے سلسلے میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیمپس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ نے انہیں ایبٹ آباد کیمپس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایبٹ آباد کی کیمونٹی ہمارے ساتھ تعاون کرے تو ہم اس کیمپس کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں جس سے نہ صرف مقامی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے طلباء و طالبات کے علاوہ والدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کے اختتام پر تعمام طلباء و طابلبات کو پوری یونیورسٹی کا دورہ کروایا گیا اور انہیں تعلیمی و غیر تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کروایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں