2,511

حویلیاں ڈھیری کہیال کے مشہورعجائب خان عرف جیبہ اور ملتانی گروپ نے 14سالہ دشمنی ختم کرکے صلح کرلی.

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) حویلیاں ڈھیری کہیال کے مشہورعجائب خان عرف جیبہ اور ملتان خان عرف ملتانی گروپ کی 14سالہ دشمنی کا خاتمہ ہو گیا ،چیئرمین DRCسلیم خان جدون ،ڈی ایس پی حویلیاں اعجاز خان ،وقارخان ،مجاہدخان اور عمائدین علاقہ کی کوششوں سے دو خاندان بغل گیر ہو گے،قرآن پر ہاتھ رکھ کر دونوں خاندانوں نے دشمنی ختم کر کے ایک دوسرے کو معاف کر دیا دونوں خاندانوں کے چار افراد قتل ہو چکے ہیں تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے مشہور گاؤں ڈھیری کہیال کے دو خاندان عجائب خان اور ملتان خان کے درمیان 2008میں خونی تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت سرفرازخان اور شعیب خان قتل ہوئے جس کے بدلہ میں 2012میں دوسرے گروپ نے ایک شخص گلزرخان کو قتل کیا جس سے دونوں خاندانوں کی دشمنی سے علاقہ بھر میں خوف وخراص تھا جس کو ختم کرنے کے لئے چیئرمین ڈی آر سی حویلیاں سلیم خان جدون ،چنگیزخان ،وقاراحمد خان ،مجاہدخان ،چن ایوب خان ،ممبر ضلع کونسل اورنگزیب خان آف دھمتوڑسمیت عمائدینِ علاقہ کی کوششوں سے ملتان خان اور عجائب خان گروپ کے سربرہان کو آئیدہ کے لئے دشمنی ختم کرنے پر راضی کیا جس کے نتجہ میں گذشتہ روز جامع مسجد لنگرہ میں ایک بہت بڑا عوامی جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی جرگہ کے روبرو دونوں فریقین کے درجن سے زائد افراد نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو معاف کیا اور ائندہ کے لئے پرامن رہنے کا اعلان کیا راضی نامے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین DRCسلیم خان اوDSPحویلیاں کیڈٹ اعجاز خان نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرم سرزد ہو جانا انسان کی غلطی ہے اور معاف کر دینا انسان کی شان ہے انہوں نے کہا کہ ہماری دیہاتی دشمنیاں خاندانوں کو کمزور کر دیتی ہیں اور ان دشمنیوں کے نتیجے میں جرائم جنم لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آرسی اور مقامی پولیس ان دشمنیوں کو ختم کرنے میں ہمیشہ پر عزم رہی ہے اور آج ڈھیری کہیال کے دو خاندانوں کی صلح اسی جذبے کا عملی ثبوت ہے ،جرگہ نے دونوں خاندانوں کو اس بات کا پانبد کیا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فریقین آپس میں اُلجھنے کی بجائے جرگہ کے نوٹس میں لائیں گے اور جرگہ زیادتی کا آزالہ کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

حویلیاں ڈھیری کہیال کے مشہورعجائب خان عرف جیبہ اور ملتانی گروپ نے 14سالہ دشمنی ختم کرکے صلح کرلی.” ایک تبصرہ

  1. سرن ویلی کی دو یونین کونسل کی بجلی پانچ روز سے بند ہے یونین کونسل سچاں یونین کونسل جبڑ دیولی

اپنا تبصرہ بھیجیں