491

رمضان المبارک کے آخری عشرے کا وہ خاص عمل جو اللہ کے محبوب ﷺ کو اَز حد پسند تھا ۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے اعمال میں سے ایک اہم عمل اعتکاف بھی ہے ، رسول ﷺ ہر سال رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرتے تھے ۔اعتکاف کی حقیقت یہ ہے کہ بندہ ہر طرف سے یکسو ہو کر اور سب سے منقطع ہوکر بس اللہ تعالی سے لو لگاکے اس کے درپے یعنی مسجد کے کسی کونے میں پڑجائے ، سب سے الگ تنہائی میں اس کی عبادت اور اس کے ذکر و فکر میں مشغول رہے ، اس کو دھیان میں رکھے ، اس کی تسبیح و تہلیل و تقدیس میں مشغول رہے ، اس کے حضور توبہ و استغفار کرے ، اپنے گناہوں اور کوتاہیوں پر روئے ، اس کی رضا اور قرب چاہے اور اسی حال میں اس کے دن گزریں اور اس کی راتیں بسر ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں