2,062

سردار مہتاب احمد عباسی NA53 اسلام آباد سے عمران خان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نامزد ۔۔۔

سردار مہتاب احمد عباسی NA53 اسلام آباد سے عمران خان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نامزد ۔۔۔
سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان کو عمران خان کے خلاف میدان میں اتار لیا گیا
سردار مہتاب احمد خان کو این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت. سردار مہتاب احمد خان پیر کے روز این اے 53 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نئی انتخابی حکمت عملی کے تحت سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد 2 سے امیدوار نامزد کرلیا ہے، موثق ذرائع کے مطابق پاکستانسلم لیگ ن کی ہائی کمان کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں جہاں سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان بھی الیکشن لڑ رہے ہیں تو سردار مہتاب احمد خان اپنے آبائی ضلع ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی۔نشست این اے 15 پر امیدوار ہونے کے ساتھ ساتھ کل پیر کے روز اسلام آباد جاکر وہاں کی نشست این اے 53 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے سردار مہتاب احمد خان کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایک سے زائد بار پاکستان کے تینوں قانون ساز ایوانوں صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن، صوبائی وزیر، وفاقی وزیر، وزیراعلی، قائد حزب اختلاف اور گورنر سمیت متعدد اعلی عہدوں پر خدمات سرانجام دینے کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں