395

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے

اسلام آباد / لاہور / مظفر آباد: کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور ملک بھر سمیت دنیا بھر میں بھارتی جارحیت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

دنیا بھر میں مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا اور بھارتی فوج اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے،مظاہرین نے اقوام متحدہ سے پاس کردہ قراردادوں پر عملدر آمد اور عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

پیر کے روز ملک بھر میں بھارتی جارحیت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظفر آباد میں پریس کلب سے آزادی چوک تک ریلی نکالی اور احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا اور بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں