293

گلیات سمیت ہزارہ بھر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

نتھیاگلی (نمائندہ خصوصی)گلیات سمیت ہزارہ بھر کے بالائی علاقوں گذشتہ رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا اور بعض مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد کو پہنچ گیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید موسلادھار بارش اور سخت سردی کے باعث گیس کے پریشر میں کمی واقعہ ہو گئی ہے اور بالائی علاقوں میں بجلی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہےاور ایندھن سمیت گرم ملبوسات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار دن رات کام میں مصروف نتھیا گلی ابیٹ آباد اور نتھیا گلی کوہ مری روڈ بحال جبکہ رابطہ سڑکیں نتھیا گلی بکوٹ ٹھنڈیانی پٹن پہلیر روڈ کوزہ گلی ایوبیہ روڈ خیرا گلی پلک روڈ شدید برف باری کی وجہ سے بحال کرنے میں مشکلات جبکہ ضلع ابیٹ آباد کے بالائی علاقوں سے محلقہ آذادکشمیر کشمیر کے ساتھ نشیبی علاقوں کی اہم ترین شاہراہ کوہالہ راولپنڈی اسلام آباد اور کوہالہ مظفر آباد ہر قسم کی ٹریفک کےلیئے کھلی ھے ۔۔گزشتہ رات سے ہزارہ بھر کی طرح ابیٹ آباد کے بالائی علاقوں میں تقریبا دو فٹ برف باری نتھیا گلی چھانگلہ گلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میرن جانی کھن کلاں میں پڑ چکی ھے جس سے درجہ حرارت میں شدید کمی سے سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی GDAاحسن حمید کے مطابق اس سال جدید مشینری اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت پوری کوشش ھوگی کہ ھماری حدود میں کوئی روڈ بند نہ ہو اور مقامی لوگوں کے ساتھ سیاحوں کو سہولیات دی جائیں احسن حمید نے بتایا کہ دو دن سے برف باری کے باوجود ھماری مشینری اور افرادی قوت میدان میں موجود ہیں ۔اور تمام تر وسائل استعمال کرکے تمام مین شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو بحال کررہے ہیں ۔دوسری طرف عوام علاقہ نے ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی نزیر احمد عباسی سے بھی اپیل کی کہ گلیات سرکل بکوٹ لورہ کی سڑکوں سے برف باری کے بعد فوری برف اور لینڈسلائیڈینگ صاف کروا کر عوام کے لیے بحال کروائیں نتھیا گلی بکوٹ روڈ بند ہونے سے سرکل بکوٹ کے عوام کو بارہ کلومیٹر کے سفر کی جگہ دوسو کلومیٹر کا فاصلہ براستہ مانسہرہ گڑھی حبیب اللہ مظفر آباد آذادکشمیر سے ہوکر کوہالہ پل عبور کرکے واپس بکوٹ آنا پڑتا ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں